چندی گڑھ8جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی(آپ)نے آج کہا کہ وہ اسمبلی انتخابات کے ساتھ4فروری کو ہونے والے امرتسر لوک سبھا ضمنی انتخابات لڑے گی۔آپ کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے کہاکہ ہم ضمنی انتخابات لڑیں گے اور ایک دو دن میں اپنا امیدوار اعلان کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ ستلج-جمنا لنک نہر پانی کی تقسیم کے سمجھوتہ پر 10نومبر کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب کے لوگوں کے ساتھ ہوئی”ناانصافی“کے خلاف پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ کی طرف سے لوک سبھا سے استعفیٰ دینے کے بعدیہ ضمنی الیکشن ضروری ہو گیاہے